ابنا: روزنامہ لوپوان نےاپنی انٹرنٹ سائٹ پر یونان کے وزیراعظم کی جانب سے یورپ کو بچانے کے منصوبے پر ریفرینڈم کرانے کی خبر کے اعلان اور یورپ کی مالی منڈیوں پر اس کے منفی اثرات کے بعد، اس ریفرینڈم کوسرکوزی کے پیر کا کانٹا قرار دیا ہے۔اس اخبار کےمطابق یورو زون کےقرض کے بحران کےحل کے لئے یورو زون کےسربراہی اجلاس کے فیصلے کے بعد، سرکوزی فاتحانہ اندازمیں ٹیلی ویژن پر آئے اور اس منصوبے کے مثبت نتائج کی بات کی ۔ انھوں نےدعوی کیاکہ یہ منصوبہ اس بحران کو دوسرے ملکوں میں سرایت کرنے سے روکےگا۔اس بیان کے بعد ، سامنے آنے والےسروے نتائج سے پتہ چلا کہ سرکوزی کی وضاحت فرانس کےعوام کےلئےاطمینان بخش تھی ۔لوپران نےمزید لکھا ہے کہ لیکن یونان میں نجات منصوبے پر ریفرینڈم کرائےجانےکی خبر منظرعام پر آنے کے ایک ہی ہفتے بعد، صورت حال تبدیل ہوگئی۔ اس خبر کے اعلان سے یورپ کی مالیاتی منڈیوں میں بحران پیدا ہوگیا۔دوسری جانب یونانی حکومت کے ترجمان الیاس موزیالوس نے آج کہاکہ یونان میں اس منصوبے کے بارے میں جلد ہی ریفرینڈم کرایا جائے گا۔یونانی حکومت کے ترجمان الیاس موزیالوس نے آج کہا کہ سات گھنٹوں تک جاری رہنے والی کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس ملک کے وزيراعظم پاپاندرو نے معاشی ریاضت کے پروگرام پرعمل درآمد کے لئے ریفرینڈم کرائے جانے کی حمایت کی ۔ایک اقتصادی تجزیہ نگار اورصحافی مکس کایزر نے اس ریفرینڈم کے انعقاد کی حمایت کی ہے۔انہوں نےپریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریفرینڈم کےلئےجارج پاپاندرو کے فیصلے سے یونان کےعوام کو اس ملک کےاقتداراعلی کےبارے میں فیصلہ کرنےکاموقع ملےگا۔انھوں نےاس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ اس وقت یونان کو مالی امداد کےحصول اورقومی اقتداراعلی کی حفاظت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرناپڑےگا، کہاکہ اس ملک کےعوام کی اکثریت یونان کےقومی اقتدار اعلی کی حامی ہے۔............
/169